حیدرآباد۔12۔دسمبر (اعتماد نیوز)مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج کہا کہ علیحدہ تلنگانہ بل کو اسمبلی میں پیش کیا گیا اور اسمبلی سے تلنگانہ بل آگے بڑھنے کے بعد ایک اور مرتبہ اس بل پر مرکزی کابینہ
میں بات چیت کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ اسکے بعد بل کو پالیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔واضح رہے کہ کل صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے بل کو ریاستی حکومت کو روانہ کیا۔اور اسمبلی کے رائے کو حاصل کرنے کے لئے اسمبلی کو چھ ہفتہ کے لئے مہلت دی۔